صحت

چارسدہ میں شہریوں کو ایک ہزار روپے کے عوض بغیر ویکسین کے انٹری ملنے کا انکشاف

چارسدہ ہسپتال میں کورونا ویکیسین کا ڈوز لگائے بغیر, شہریوں سے ایک ہزار روہے لیکر انکی انٹری کروائے جانے کا انکشاف ہوا ہے.

ضلع چارسدہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کورونا ویکسین لگوانے کے لئے قائم سنٹر میں آنے والے شہریوں سے اہلکار 1 ہزار روپے لیکر انکی انٹری بغیر ویکیسین لگوائے کرائے جانے کا انکشاف ہوا ہے.

باثوق ذرائع نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ زیادہ تر لوگ کورونا ویکسین لگوانے سے کتراتے ہیں اور وہ ویکسین نہیں لگوانا چاہتے اور اسی عمل سے بچنے کے لئے ویکسین سنٹر میں موجود اہلکار ان افراد سے ایک ہزار روپے لیتے ہیں اور انکی انٹری بغیر ویکسین لگوائے کراتے ہیں.

لوگوں کا کہنا ہے کہ مختلف سکولز,کالجز یا دیگر ایسے ادارے ہیں جنکو کورونا ویکسین سرٹیفیکٹ مہیا کرنا ضروری ہوتا ہے اگر وہ انکو ویکیسن لگوانے کی سرٹیفیکٹ نہیں دکھاتے تو وہ انکو نوکری سے نکالنے کا خدشہ ہوتا ہے لیکن وہ ویکسین لگوانے سے بھی کتراتے ہیں.

چارسدہ ہسپتال میں قائم ویکیسنشن سنٹر میں ایک ہزار روپے دیکر بغیر ویکیسن لگوائے آسانی سے انٹری ہوجاتی ہے.

دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر عدنان جمیل خان نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ معاملہ کے انکوائری کررہے ہیں جو بھی ایسے کام کرنے میں پایا گیا اس کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائیں گی۔

دوسری جانب پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 83 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 3902 نئے کیسز  سامنے آئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 60 ہزار 537 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3 ہزار 902 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 83 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح تقریباً ساڑھے 6 فیصد رہی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button