صحت

ریلوے کا ویکسینیشن نہ کروانے والے مسافروں کو ٹکٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی کی ہدایات پرپاکستان ریلوے نے کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ 15 ستمبرکے بعد ویکسینیشن نہ کروانے والے مسافروں کو ٹکٹ جاری نہیں کئے جائیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ  15 ستمبر2021 تک ویکسینیشن کی کم ازکم ایک ڈوز اور 15 اکتوبر تک مکمل ڈوز لگوانے والے مسافروں کوٹرین میں سفر کرنے کے اجازت ہوگی۔ ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ اگرکوئی مسافرٹکٹ چیکنگ کے دوران بغیرویکسینیشن کےشناخت ہوگی اتو اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

کوروناویکسین لگوانےسےمتعلق آگاہی کےلئےاسٹیشنوں کی حدودمیں پوسٹرزاوربینرزآویزاں کر دیے گئے ہیں۔

اس سے پہلے پاکستان ریلوے نے ٹرینوں میں سفر کے لیے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا تھا۔ ترجمان ریلوے کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے میں سفر کیلئے 20 سال سے زائد عمر والے افراد کیلئے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا۔

یکم ستمبرسےصرف 20سال سےکم عمر والےافراد بغیر ویکسین کےسفرکرسکتے ہیں۔ پاکستان ریلوے میں یکم ستمبرسے کو ویڈ چارج لاگو ہوگیا ہے۔ مسافروں کو سفر کے لیے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دکھانا  لازمی ہے۔

نوٹیفکیشن میں پاکستان ریلوے کا کہنا تھا کہ یکم ستمبر سے بغیر ویکسینیشن مسافروں سے 10 فیصد اضافی کرایہ لیا جائے گا۔

اب پاکستان ریلوے نے مزید سخت اقدامات کرتے ہوئے نان ویکسینیٹڈ افراد کو ٹکٹ لینے سے ہی روکنے کا فیصلہ کیا ہے. اس فیصلے کا اطلاق 15ستمبر سے ہو جائے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button