تعلیم

پوسٹ گریجویٹ کالج لنڈی کوتل کے طلباء کا نجکاری کے خلاف احتجاج

ضلع خیبر لنڈیکوتل میں پوسٹ گریجویٹ کالج کے طلباء نے کالج کی نجکاری اور پرائیویٹا ئزیشن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

احتجاجی مظاہرہ کے موقع پر طلباء کالج کی نجکاری نامنظور، نامنظور کے نعرے لگا رہے تھے. طلباء نے احتجاج کے موقع پر ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے لنڈی کوتل پوسٹ گریجویٹ کے طلباء نے احتجاجی مظاہرہ کے موقع پر کہا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے کالج کی نجکاری اور پرائیویٹا ئزیشن کی بھر پور مزمت کرتے ہیں اور یہ فیصلہ ہمیں منظور نہیں ہیں۔

کالج کے طلباء نے کہا کہ لنڈی کوتل پوسٹ گریجویٹ کالج کے طلباء عرصہ دراز سے مختلف مسائل اور مشکلات سے دوچار ہیں اور اب کالج کی نجکاری سے غریب طلباء کے مشکلات اور مسائل مزید بڑھ جائیں گے اور انکو نجکاری کا یہ فیصلہ منظور نہیں ہے۔

کالج کے طلباء نے کہا صوبائی حکومت مزکورہ فیصلہ پر نظر ثانی کریں اور کالج کی نجکاری نہ کریں. لنڈی کوتل پوسٹ گریجویٹ کالج کے طلباء نے احتجاجی مظاہرہ کے موقع پر کہا کہ اگر لنڈی کوتل پوسٹ گریجویٹ کی نجکاری اور پرائویٹا ئزیشن کا فیصلہ اور ایکٹ واپس نہ کیا گیا تو پاک افغان شاہراہ پر نہ ختم ہونے والا احتجاجی دھرنا دینگے اور مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاج جاری رہے گا.

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button