عوام کی آوازفیچرز اور انٹرویو

جے یو آئی (س) کے نئے امیر مولانا عبد الحق ثانی کون ہیں؟

نوشہرہ جمعیت علماء اسلام س کے نو منتخب مولانا عبد الحق ثانی نے 16 اکتوبر 1994 کو مولانا حامد الحق حقانی شہید کے ہاں اکوڑہ خٹک میں آنکھ کھولی۔ آپ مولانا عبد الحق کے بڑے پڑ پوتے ،مولانا سمیع الحق شہید کے بڑے پوتے اور مولانا حامد الحق حقانی شہید کے بڑے صاحبزادے ہیں۔

مولانا عبد الحق ثانی نے دینی علوم کیساتھ ساتھ دنیوی علوم بھی حاصل کی ہے جبکہ میٹرک اور ایف ایس سی فیڈرل بورڈ سے نمایاں نمبرات سے پاس کر کے ایم بی اے فائنانس کی ڈگری 3.54سی جی پی اے سے مکمل کی۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور دھماکہ میں جاں بحق مفتی منیر شاکر کون تھے؟

وفاق المدارس العربیہ سے نمایاں نمبرات سے شہادت عالمیہ کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد گزشتہ 3 سالوں سے جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں درجہ خامسہ تک مختلف دینی کتب جن میں تفسیر قرآن، فقہ، علم ادب وغیرہ شامل ہے کی تدریس کی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

مولانا عبدالحق ثانی اپنے شہید دادا جان اور شہید والد مولانا حامد الحق حقانی شہید کے دست و بازو رہے ہیں۔ اپنے شہید والد کی تمام سیاسی و مذہبی معاملات میں ان کے معاون خاص رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر عالمی کانفرنسوں میں شرکت کرچکے ہیں۔ آپ کو مختلف زبانوں پر عبور حاصل ہے۔

یاد رہے کہ جمعیت علمائے اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ہوا تھا، جس میں مولانا حامد الحق حقانی شہید کی شہادت سے خالی ہونے والا عہدہ امارت کے بارے میں مشاورت کرنے کے بعد اتفاق رائے سے ان کے فرزند ارجمند مولانا عبدالحق ثانی کو مرکزی امیر مقرر کر دیا گیا ،جس کا چاروں صوبوں کے نمائندہ علماء نے اپنی تائید و حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button