بلوچستانجرائمعوام کی آواز
کوئٹہ: پولیس وین پر دستی بم حملہ، ایس ایچ او سمیت تین افراد زخمی

صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے قریب پولیس کی گاڑی کو دستی بم حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حملہ اُس وقت کیا گیا جب پولیس کی وین معمول کی گشت پر تھی۔ دستی بم کے دھماکے سے گاڑی کو نقصان پہنچا جبکہ ایس ایچ او کے ساتھ دو راہگیر بھی زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال کسی گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔