فاٹا انضمامقبائلی اضلاع

پی ڈی ایم اے نے شمالی وزیرستان کے متاثرین کیلئے اٹھارہ کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردیا

پروانشیل ڈیزاسٹر منجمینٹ  اتھارٹی خیبرپختونخوا( پی ڈی ایم اے )  نے شمالی وزیرستان کے  ضرب عضب کے متاثرین  کے لئے ماہانہ گزارہ  الاؤنس  کی مد میں  اٹھارہ کروڑ 27 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردئیے جوکہ بذریعہ سم کارڈ  تمام  رجسٹرڈ اور تصدیق شدہ  ٹی ڈی پیز کو موصول ہونا شروع ہوجائینگے۔

ڈائریکٹر جنرل  پی ڈی ایم اے کے مطابق  حالیہ  ریلیز شدہ فنڈز اس سلسلے کی 82 ویں قسط ہے  جو کہ  12 ہزار فی خاندان کے حساب سے شمالی  وزیرستان  کے  15 ہزار229 ایسے تصدیق شدہ اور رجسٹرڈ خاندانوں کو دی جائیگی جن کی ابھی  تک  اپنے اپنے علاقوں  میں واپسی  نہیں  ہوئی ہے ۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ اس سے ایک ہفتہ پہلے بھی ضلع خیبر اور شمالی وزیرستان کے متاثرین کو راشن کی مد میں گیارہ کروڑ 52لاکھ روپے کے فنڈز ریلیز کر دئے گئے تھے جس کی ترسیل سم کارڈ کے ذریعے مستحقین کو جاری ہے جبکہ حالیہ ریلیز شدہ اٹھارہ کروڑ 27لاکھ روپے کے فنڈز بھی بہت جلد متاثرین کو ان کے رجسٹرڈ سم کارڈز کے ذریعے سے ملنا شروع ہو جائینگے۔

انہوں نے بتایاکہ پی ڈی ایم اے بے گھر متاثرین کوباقاعدگی سے ماہانہ بنیادوں پر مالی مدد اس لئے دے رہی ہے تاکہ بے گھر لوگوں کی مالی مشکلات کو کم سے کم کیا جا سکے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button