فاٹا انضمام

ایک ہی ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں دوسری بار اضافہ

وفاقی حکومت نے ایک ماہ کے دوران دوسری بارپیٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں اضافہ کر دیا۔

اوگرا کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 42 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔

اوگرا کے مطابق پٹرول 3 روپے 20 پیسے، ہائی اسپیڈڈیزل 2 روپے 95 فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے، مٹی کا تیل 3 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 42 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گا۔ قیمتوں میں تبدیلی 15 روز کے لیے کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ سال نو کے موقع پر بھی حکومت نے قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا اور پیٹرول کی قیمت میں 2.31 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1.80 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔

یہ بھی خیال رہے کہ پرسوں (14 جنوری کو) پٹرول کی قیمت میں 11 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button