ضم اضلاع، 14 ارب 89 کروڑ روپے لاگت کے 27 منصوبوں کی منظوری
خیبر پختونخوا حکومت نے ضم اضلاع کے مختلف محکموں کے لئے 14 ارب 89 کروڑ روپے لاگت کے 27 منصوبوں کی منظوری دیدی۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری شکیل قادر خان کی سربراہی میں پی ڈی ڈبلیو پی اجلاس میں ضم اضلاع کے پرائمری سکولوں میں زیرتعلیم طلباء کے لئے سکالرشپ کی مد میں دو ارب 95 کروڑ لاگت کی سکیم منظور، 70 فیصد حاضری پرلڑکیوں کو ایک ہزار روپے جبکہ لڑکوں کو 500 روپے ماہانہ وظیفہ فراہم کیا جائے گا۔
ضم اضلاع میں سیکنڈری سکولوں کے طلباء کوبھی ایک ہزار روپے ماہانہ فراہم کرنے کے لئے 76 کروڑ روپے لاگت کی سکالرشپ سکیم منظور کی گئی۔
ایک ارب 47 کروڑ روپے کی لاگت سے ضم اضلاع میں پرائمری تا ہائر سیکنڈری سکولوں میں 4315 اساتذہ کی خدمات حاصل کرنے کے لئے بھی سکیم کی منظوری دی گئی۔
علااوہ ازیں محکمہ اطلاعات نے ضم اضلاع میں دس پریس کلبوں اور میران شاہ اور لنڈی کوتل ایف ایم ریڈیو سٹیشن کی بحالی کے لئے بھی 21 کروڑ روپے کی سکیم منظور کر لی۔