فاٹا انضمام

ناراض بیوی کے گھر نہ آنے پر شوہر نے 3 بچوں کو قتل کر دیا

گوجر خان کے نواحی گاؤں دیرہ مسلم میں ناراض بیوی کے گھر نہ آنے پر والد نے اپنے تین بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

ریلوے پولیس نے ملزم کے کراچی فرار ہونے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے روہڑی ریلوے سٹیشن سے گرفتار کر لیا گیا، معلوم ہوا ہے کہ نور محمد کا اپنی بیوی کے ساتھ جھگڑا ہوا اور وہ روٹھ کر اپنے میکے چلی گئی جسے منانے کے لیے وہ اپنے سسرال گیا تو وہاں پر باتوں باتوں میں تلخ کلامی ہوئی اور پھر جھگڑا ہو گیا جس کے بعد وہ واپس گھر آیا اور غصے میں اپنے 2 بیٹوں سمیت تین بچوں کو ٹرنک میں بند کر دیا تینوں بچے دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 9 سالہ عثمان اور چار سال کے جڑواں بہن بھائی فیضان اور ردا شامل ہیں، واردات کے بعد ملزم ہفتہ کی صبح کراچی کے لئے روانہ ہوا جسے روہڑی ریلوے اسٹیشن پر گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس تھانہ جاتلی ملزم کو تحویل میں لینے کے لیے روہڑی روانہ ہو گئی جبکہ مقتول بچوں کو ننھیالی گاؤں ڈورہ بدھال سپردِ خاک کر دیا گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button