فاٹا انضمام

بنوں میں ایس ایچ او قتل، جوابی کاروائی میں دو ملزمان جان بحق

بنوں میں جرائم پیشہ افراد نے ایس ایچ او تھانہ سٹی کو گولیاں مار کر قتل کردیا ہے جبکہ پولیس کی جوابی کاروائی میں دونوں ملزمان بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق آج شام کو ایس ایچ او عبدالحمید  مروت کو باز محمد گلی چائے بازار سے گزر رہے تھے کہ ہارون اور نایاب خان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

ایس ایچ او کے قتل کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اپریشن شروع کردیا اور اس دوران مقابلے میں دونوں ملزمان کو ہلاک کردیا گیا۔

واقعے کے بعد ایس ایچ او اور ملزمان کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کی گئی جہاں ایس ایچ او کے پوسٹ مارٹم کے بعد ان کے جسد خاکی کو جنازہ کے لئے پولیس لائن منتقل کیا گیا۔

پولیس لائن میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ان کے جسد خاکی کو لکی مروت میں آبائی علاقے مشہ منصور منتقل کیا جا رہا ہے۔

واقعے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او یاسر افریدی نے کہا کہ ملزمان پہلے سے کئی مقدمات میں مطلوب تھے جن کا تعلق بنوں کے علاقے مندان سے تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button