سینیٹر کے شکوے نے کام کر دکھایا، وزیراعظم کی ہدایت پر باجوڑ کے مامد گٹ روڈ کے لئے دس کروڑ کا فنڈ جاری
وزیراعظم نے اسی موقع پر وزیراعلی محمود خان کو ٹیلی فون کال کی ہے او مامد گیٹ-منڈا روڈ کے لئے فنڈز ریلیز کرنے کی ہدایت کے ہے
وزیراعظم عمران خان کا قبائلی ضلع باجوڑ میں خستہ حال روڈ کی تعمیر کے لئے چندہ مانگنے کا نوٹس لیا ہے اور صوبائی حکومت کو روڈ کی فوراّ تعمیر کے احکامات جاری کئے ہیں۔
زرایع کے مطابق باجوڑ ضلع سے تعلق رکھنے والے سنیٹر ہدایت اللہ اور رکن قومی اسمبلی گل داد خان نے آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے جسمیں مختلف امور کے ساتھ مامد گٹ سے دیر منڈا تک روڈ کا معاملہ بھی زیر بحث آیا ہے۔ زرایع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر سینیٹر ہدایت اللہ نے اس روڈ پر بار بار یاد دہانی کے باوجود کام شروع نہ ہونے کا شکوہ بھی کیا ہے اور کہا کہ روڈ کے لئے ضلعی انتطامیہ کی جانب سے چندہ جمع کرنے سے حکومت کی بدنامی ہو رہی ہے۔
زرایع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے اسی موقع پر وزیراعلی محمود خان کو ٹیلی فون کال کی ہے او مامد گیٹ-منڈا روڈ کے لئے فنڈز ریلیز کرنے کی ہدایت کے ہے۔ وزیراعلی نے بھی وزیراعظم کی یدایات کے مطابق ہنگامی بنیادو پر اس روڈ کیلئے دس کروڑ روپے کا فنڈ جاری کیا ہے اور متعلقہ محکموں کا کہنا ہے کہ آنے والے چند دنوں میں اس کی ٹینڈر بھی جاری کیا جائے گا۔
یاد رہے کے فنڈز کی کمی کے وجہ سے ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود نے ابتر صورتحال کے شکار اس روڈ کو چندے پر بنانے کا فیصلہ کیا تھا، اور سلسلے میں جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے ممبر صوبائی اسمبلی سیراج الدین خان نے خار سے منڈا تک اور سابق گورنر خیبر پختونخوا شوکت علی نے خار تا نواگئی روڈ اپنے زاتی خرچے پر بنانے کا اعلان کیا تھا، اور سیراج الدین خان نے باقاعدہ طور پر روڈ پر تعمیراتی کام بھی شروع کیا تھا۔
یادہ رہے 2014 کے بعد اس روڈ پر تعمراتی کام نہیں ہوا ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔