آبائی گھر کی خریداری، دلیپ کمار کے ترجمان کا بیان سامنے آگیا

بالی وڈ کےلیجنڈ اداکاردلیپ کمارکے ترجمان نےکہاہےکہ پشاورمیں دلیپ کمار اور کپورخاندان کے گھروں کے موجودہ مالکان اورحکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ مل کر باہمی اتفاق سے قیمتوں کا تعین کریں تاکہ میوزیم قائم کرنے کا منصوبہ جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچ سکے۔

دلیپ کمار کے ترجمان فیصل فاروقی نےبرطانوی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور دلیپ کمار کے دل میں بستا ہے، وہ اکثر و بیشتر  پشاور اور اپنے آبائی گھر کا ذکر کرتے رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب سے حکومت پاکستان کی جانب سے دلیپ کمار کے گھر اور کپور حویلی کو محفوظ کرنے اور میوزیم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ اور عملی کام کا آغاز ہوا ہے، تب سے ان فنکاروں کے چاہنے والے کافی خوش ہیں۔

فیصل فاروقی کا کہنا ہے کہ پشاور میں جنوبی ایشیاکے بڑے فنکاروں دلیپ کمار، کپور فیملی،شاہ رخ خان اور دیگر کے آبائی گھر ہیں اس کی اپنی ایک اہمیت ہے جس کو پوری دنیا میں تسلیم کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا کے لیجنڈ فنکاروں کے آبائی گھروں کو محفوظ بنایا جائے گا تواس سے پشاور کی نہ صرف اہمیت میں اضافہ ہو گا بلکہ اس سے پشاور اور پاکستان کی سیاحت کی صنعت کو بھی مزید استحکام ملے گا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button