انٹرٹینمنٹ
کورونا وائرس میں مبتلا ایشوریا رائے اور انکی بیٹی ہسپتال منتقل
عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور ان کی بیٹی آرادھیا بچن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چند روز قبل اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور ان کی بیٹی کی کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی تھی جس کے بعد دونوں گھر میں ہی قرنطینہ تھیں۔
اب کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کے بعد اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور ان کی بیٹی آرادھیا کو ممبئی کے نانا وتی ہسپتال کے آئسولیشن روم میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ایشوریا کے شوہر ابھیشک اور سسر امیتابھ بچن پہلے ہی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث ممبئی کے نانا وتی ہسپتال میں داخل ہیں۔ امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی تھی۔