قبائلی اضلاع

جنوبی وزیرستان: سپیرکئی اور نانو خیل قبیلوں نے جرگہ کو متنازعہ زمین کا مسئلہ حل کرنے کا اختیار دے دیا

جنوبی وزیرستان میں سپیرکئی اور نانو خیل قبیلوں نے جرگہ کو متنازعہ زمین کا مسئلہ حل کرنے کا اختیار دے دیا۔
جرگہ کامیاب ہونے کے بعد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اے سی وانا، اے سی سرویکئی اور مشران نے تحریری معاہدہ کردیا۔

ڈپٹی کمشنرحمید اللہ خٹک کے مطابق انتظامیہ اور مشران مسئلے کے حل کیلئے با اختیار جرگہ تشکیل دے گا، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جرگہ کو مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا، فریقین نے مورچے مکمل خالی کردئیے، انہوں نے کہا کہ فریقین کو فائر بندی اور مسئلے کے حل پر راضی کرنے کیلئے جرگہ اور انتظامیہ کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔
ضلعی انتظامیہ اور جرگہ کی بروقت کوششوں نے بڑی خونریزی کا سدباب کیا۔
محسود اور وزیر قبائل نے جرگہ کی کامیابی پر ضلعی انتظامیہ اور مشران کو خراج تحسین پیش کیا۔ عمائدین کا کہنا ہے کہ جرگہ اور انتظامیہ کی شب وروز محنت نے فریقین کو بھاری جانی و مالی نقصان سے بچایا۔

واضح رہے کہ ان دونوں اقوام کے درمیان زمینی تنازعہ چلا آرہا ہے اور چند روز قبل دونوں اطراف کے جنگجووں پہاڑوں میں مورچہ زن ہوگئے تھے، مورچوں سے ایک دوسرے پر چھوٹے اور بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ بھی کی تھی تاہم جانی نقصان نہیں ہوا۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button