انٹرٹینمنٹ

گلوکارہ صنم ماروی نے گلوکاری کو چھوڑنے کا اعلان کردیا

گلوکارہ صنم ماروی نے گھریلو تنازعات کے بعد گلوکاری چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ صنم ماروی کی جانب سے گلوکاری کو خیرباد کہنے کا اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب ان کی سوتیلی بہن گلوکارہ ریشماں پروین نے ان پر الزامات لگاتے ہوئے ان کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی ہوئی ہے۔

گلوکارہ صنم ماروی نے ایک سندھی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’میں آئندہ 15 سے 20 دن میں گلوکاری کو چھوڑ دوں گی کیونکہ جب اہل خانہ ہی دشمن بن جائیں اور ملکیت، پیسا ہی تنازعات کا سبب بنے تو  ایسے شعبے میں مزید کام کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی‘۔

تاہم اس گفتگو میں انہوں نے اپنی بہن کا واضح نام نہیں لیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے گلوکاری چھوڑنے کی ایک وجہ سندھی مداحوں کی جانب سے ان کی کردارکشی کرنا بھی شامل ہے۔

دوسری جانب ریشماں پروین نے 22 جون کو سندھی زبان میں ایک مختصر ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ ان کی بہن صنم ماروی نے نجی گارڈز کے ساتھ ان کے گھر میں گھس کر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ ریشماں پروین کا کہنا تھا کہ صنم ماروی نے انہیں قتل کی دھمکیاں دیں، کیوں کہ وہ ان کی تیسری شادی سے متعلق باتیں جانتی ہیں۔

انہوں  نے دعویٰ کیا کہ صنم ماروی نے حامد خان سے فروری میں خلع کے بعد حبیب نواز نامی لڑکے سے شادی کرلی ہے۔ ریشماں پروین نے بتایا کہ صنم ماروی کی تیسری شادی اور ان کی دوسری شادی کے خاتمے پر باتیں کرنے کی وجہ سے ہی بہن نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں قتل کی دھمکیاں دیں جس کے بعد انہوں نے پولیس تھانے میں شکایت درج کروائی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button