انٹرٹینمنٹ

حریم شاہ نے ڈونلڈ ٹرمپ سے اپنی کونسی خواہش کا اظہار کردیا؟

 

مانیٹرنگ ڈیسک

پاکستان کی متعدد سیاسی شخصیات کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والی ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ اب  بین الاقوامی سیاسی رہنماؤں کے ساتھ بھی ٹک ٹاک ویڈیو بنانا چاہتی ہیں۔

ہمیشہ تنقید کی زد میں رہنے والی ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی گزشتہ برس دفترخارجہ میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر تنازع کھڑا ہوا تھا اس کے بعد کبھی سیاسی شخصیت اور کبھی کرکٹرز سے متعلق ان کی ٹوئٹس سامنے آتی رہتی ہیں۔ اب حریم شاہ کی حالیہ ٹوئٹ کے مطابق انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ویڈیو بنانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی جانب سے حال ہی میں ایک ٹوئٹ کی گئی جس میں انہوں نےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیگ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے ساتھ ویڈیو بنانےکی بھی خواہش ظاہر کی۔

https://twitter.com/_Hareem_Shah/status/1246891357052043264

حریم شاہ نے اپنے ٹوئٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ’میں پاکستان کی ٹک ٹاک سٹار ہوں، کیا آپ میرے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں؟’۔ حریم شاہ کے اس ٹوئٹ پر صارفین کی جانب سےان کا خوب مذاق اُڑایا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل حریم شاہ نے ٹوئٹر پوسٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ مجھے ایک مقبول ٹی وی چینل کی جانب سے رمضان ٹرانسمیشن 2020 کی میزبانی کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button