ویڈیو وزیراعلیٰ ہاؤس میں نہیں، جرگہ ہال میں بنائی تھی، گلوکارہ صوفيا کيف
پشتو گلوکارہ صوفیا کیف نے اپنی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ردعمل میں کہا ہے کہ ویڈیو وزیراعلیٰ ہاؤس میں نہیں بلکہ جرگہ ہال میں بنائی تھی۔
گزشتہ روز پشتو گلوکارہ صوفیہ کیف کی خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ ہاؤس میں بنی ہوئی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
گلوکارہ کی ٹک ٹاک ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا اور انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
From Hareem Shah in Foreign Ministry to Sofia Kaif in CM House KPK….
Real Tabdeeli pic.twitter.com/XREXWS9RwB— Shabbir Hussain Khan (@ShabbirKhan111) March 12, 2020
اس حوالے سے اداکارہ صوفیا کیف نے کہا ہے کہ ایک تقریب میں شرکت کے لیے وزیراعلیٰ ہاؤس گئی تھی اور میں نے ویڈیو سی ایم ہاؤس میں نہیں بلکہ جرگہ ہال میں بنائی تھی۔
https://www.instagram.com/p/B9qxJVlpWxi/?utm_source=ig_embed
انہوں نے کہا کہ میں جرگہ ہال کے ساتھ بنے لیڈیز چینجنگ روم جا رہی تھی تو اس دوران ویڈیو بنائی۔
صوفیا کیف کا کہنا تھا کہ اس بات کو کیوں اچھالا جا رہا ہے؟ اس معاملے پر میرا کیریئر خراب نہ کیا جائے۔