انٹرٹینمنٹ

عمرے کی ادائیگی نے میری زندگی بدل دی: رابی پیرزادہ

 

شوبز کی دنیا چھوڑ کر دین کی راہ اپنانے والی سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے مسجد نبوی سے ویڈیو پیغام کے ذریعے کہا ہے کہ عمرے کی ادائیگی نے ان کی زندگی بدل دی۔

رابی پیرزادہ گزشتہ کئی دنوں سے عمرے کی ادائیگی کے لیے مقدس مقامات مکہ اورمدینہ میں موجود تھیں جہاں انہوں نے سوشل میڈیا پرشیئر کی جانے والی تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے تمام لوگوں کو اپنے سفر اورمقدس مقامات سے متعلق بتایا۔ گزشتہ روز رابی پیرزادہ کا مدینے میں آخری دن تھا جب کہ اسی روز ان کی سالگرہ بھی تھی۔

اس موقع پررابی پیرزادہ نے ایک ویڈیوپیغام کے ذریعےعمرے کے دوران حاصل کیا جانے والا تجربہ مداحوں کے ساتھ شیئرکرتے ہوئے کہا اس عمرے نے میری زندگی بدل دی۔ آج میری سالگرہ ہے اورآپ سب سے مجھے اپنی سالگرہ کا تحفہ چاہیے اورمیں چاہتی ہوں کہ تحفے کے طور پر آپ لوگ میرے حق میں دعا کریں کہ میں نے اپنی زندگی کے بارے میں جوفیصلہ لیا ہے صراط مستقیم پر چلنے کا میں اس پرثابت قدم رہوں۔

https://www.instagram.com/tv/B8GQb3oBUAR/?utm_source=ig_embed

رابی پیرزادہ نے کہا کیونکہ اکثرایسا ہوتا ہے کہ لوگ اللہ کے راستے پرچلتے ہیں اورتھوڑا وقت گزرنے کے بعد واپس پلٹ جاتے ہیں اوراس کی وجہ شوبزکی چمک دمک ہے جو انسانوں کو اپنی طرف کھینچتی ہے۔

رابی پیرزادہ نے کہا ہمارا سوشل میڈیا آج گانوں، ڈراموں ، بچوں کے ساتھ زیادتی جیسے واقعات کی خبروں اور سیاسی باتوں سے بھرا ہوا ہے جنہیں دیکھ کر دل ٹوٹتا ہے، لہٰذا سوشل میڈیا کو آپ لوگ اسلامی مواد سے بھی بھریں۔ آخر میں رابی پیرزادہ نے تمام لوگوں سے درخواست کرتےہوئے کہا کہ پاکستان اورکشمیر کے لیے بھی دعا کریں۔

خیال رہے گزشتہ برس رابی پیرزادہ کی ذاتی ویڈیوز لیک ہوئی تھی جو سوشل میڈیا پرپھیل چکی تھی جس کے بعد انہوں نے شوبز سے کنارہ کشی کا اعلان کیا تھا۔ رابی پیرزادہ نے شوبز کے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اللہ تعالیٰ میرے گناہوں کو معاف کرے اورمیرے حق میں لوگوں کا دل نرم کرے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button