انٹرٹینمنٹ

رابی پیرزادہ کا ایک اور انوکھا اقدام

 

سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے غریب بچوں کو مفت تعلیم دینے اور ان کا خرچ اٹھانے میں مدد کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے۔ رابی پیرزادہ آج کل کیلی گرافی (خدا کے نام اورقرآنی آیات کی خوشنما تحریریں) بنانے میں مصروف ہیں اورچند روز قبل انہوں نے اپنے کیلی گرافی آرٹ کی نمائش کا اعلان بھی کیاتھا۔

اب رابی پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں چند بچے ان کی کیلی گرافی آرٹ کی تصاویر ہاتھ میں اٹھائے ہوئے ہیں۔ ویڈیو کے ساتھ رابی پیرزادہ نے پیغام لکھا اگر والدین اپنے بچوں کو ان کے پاس تعلیم حاصل کرنے کے لیے بھیجیں تو وہ ان کے گھر کا خرچ اٹھانے میں مدد کریں گی۔

رابی نے لکھا اگر لوگ ایک لڑکے کو تعلیم حاصل کرنے کے لیے بھیجتے ہیں تو اس کے بدلے 500 روپے ماہانہ اور اگر اپنی بیٹی کو بھیجیں تو 1000 روپے دوں گی۔

رابی پیرزادہ ان بچوں کے گھروالوں کو اپنے بنائے ہوئے کیلی گرافی آرٹ کے پیسوں سے ان کےگھر خرچ کے لیے پیسے اداکریں گی۔  رابی نے تمام لوگوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کیلی گرافی آرٹ خرید کران بچوں کی تعلیم حاصل کرنے میں ان کی مدد کریں۔

رابی پیرزادہ نے مزید لکھا ’’ان بچوں کو میں نے پڑھانا ہے، مگر چیریٹی(خیرات)کے پیسوں سے نہیں بلکہ اپنی محنت سے۔ یہ بھی پاکستان ہیں۔

چند روز قبل سوشل میڈیا پر رابی پیرزادہ کے حوالے سے خبریں گردش کررہی تھی کہ سابق گلوکارہ کے وکیل بابر افضل نے جنگلی جانور پالنے کے مقدمے میں رابی پیرزدہ کی عدالت میں پیشی سے استثنیٰ کی درخواست دیتے ہوئے کہا ہے کہ رابی پیرزادہ کو مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں اور ان کی جان کو خطرہ ہے اس لیے وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتیں جس کے بعد انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی جان کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

خیال رہے گزشتہ برس رابی پیرزادہ کی ذاتی ویڈیوز لیک ہوئی تھی جو سوشل میڈیا پرپھیل چکی تھی جس کے بعد انہوں نے شوبز سے کنارہ کشی کا اعلان کیا تھا۔ رابی پیرزادہ نے شوبز کے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اللہ تعالیٰ میرے گناہوں کو معاف کرے اورمیرے حق میں لوگوں کا دل نرم کرے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button