انٹرٹینمنٹ

حریم شاہ اور صندل خٹک کو ہراساں نہیں کیا: ایف آئی اے کا عدالت میں جواب

 

وفاقی تحقیقاتی ادارے نے حریم شاہ اور صندل خٹک ہراسانی کیس میں اپنا جواب عدالت میں جمع کرادیا۔ لاہور کی سیشن عدالت میں ایف آئی اے کے خلاف ٹک ٹاک گرل صندل خٹک اور حریم شاہ کو ہراساں کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے نے الزامات سے متعلق اپنا جواب جمع کروادیا۔

ایف آئی اے کی طرف سے انسپکٹر منعم بشیر چوہدری نے جواب میں کہا کہ صندل خٹک اور حریم شاہ کیخلاف مبشر لقمان نے ایف آئی اے پنجاب کو درخواست دی جس میں انہوں نے کہا کہ دونوں خواتین نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپلوڈ کیں اور مجھ پر من گھڑت اور بے بنیاد الزامات لگائے، ان کیخلاف انکوائری کی جائے۔

انسپکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ شکایت گزار کے الزامات پر صفائی اور جواب کے لیے دونوں خواتین کو طلب کیا گیا، لیکن 5 مرتبہ بلانے کے باوجود وہ پیش نہ ہوئیں، اس کے باوجود ان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا اور دونوں خواتین سمیت ان کے خاندان کے کسی رکن کو بھی ہراساں نہیں کیا۔

خیال رہے کہ ٹک ٹاک ویڈیو ایپ سے مشہور ہونے والی خاتون صندل خٹک نے چند روز قبل ایف آئی اے کی جانب سے انکوائری کیخلاف عدالت سے رجوع کیا تھا، صندل نے استدعا کی تھی کہ ایف آئی اے کو اسے ہراساں کرنے سے روکا جائے۔

لاہور کی سیشن عدالت کو دی گئی درخواست میں صندل خٹک نے موقف اختیارکیا ہے کہ پاکستانی شہری ہوں، ٹک ٹاک اسٹار ہوں کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں رہی لیکن ایف آئی اے بار بار طلبی کے نوٹس جاری کررہا ہے۔ انہوں نے استدعاکی تھی کہ عدالت ایف آئی اے کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم جاری کرے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button