مفتی عبدالقوی اب حریم شاہ کے ساتھ؟
ٹک ٹاک سٹارز حریم شاہ اور صندل خٹک سوشل میڈیا کے ساتھ سیاسی ایوانوں میں بھی مسلس ہلچل برپا کیے ہوئے ہیں۔ جن وزیر صاحبان کے ساتھ ان کی تصاویر میڈیا پر آتی ہیں وہ دفاعی پوزیشن لینے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔
اس صورتحال میں خطرناک موڑ اس وقت آیا جب وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے حریم شاہ سے متعلق الزامات عائد کرنے پر صحافی مبشر لقمان کو ایک شادی کی تقریب کے دوران تھپڑ مار دیا۔ بعد ازاں ان کے شو میں یہ بات کرنے والے اینکر پرسن نے معذرت بھی کر لی مگر یہ معاملہ اسمبلی میں زیر بحث رہنے کے بعد تاحال گرم ہے۔ اب سوشل میڈیا پر معروف مفتی عبد القوی کے ساتھ ان کی ایک اور تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ یاد رہے کہ اس بارے میں تاحال فریقین کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں ہوا۔
اس حوالے سے مزید تفصیل کے لیے اس لنک پرکلک کریں: مفتی قوی کے ساتھ تصویر پر نور نامی ٹوئٹر یوزر کا کہنا تھا کہ ’حریم کو بچاؤ۔‘