انٹرٹینمنٹ

نادیہ جمیل کی درخاست، حمزہ علی عباسی کی معذرت

نادیہ جمیل نے گلہ کیا ہے کہ حمزہ سے کئی مرتبہ کال کرکے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل نے سماجی رابطوں کے ویب سائٹ ٹوئٹر پر حمزہ علی عباسی سے ایک درخواست کی ہے۔

انہوں نے پہلے گلہ کیا ہے کہ آپ سے کئی مرتبہ کال کرکے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن آپ کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا۔

Nadia Jamil

@NJLahori

Dear @iamhamzaabbasi I tried calling you a few times but got no response. I was calling from one of the orphanages I am involved w.The children are huge fans of yours & are dying 2 meet you.If you could take a day off 2 play cricket w them I wld be so grateful.They all love you🙏

713 people are talking about this

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ ’میں جس یتیم خانے کی طرف سے آپ کو فون کررہی تھی وہاں کے بچے آپ کو بہت پسند کرتے ہیں اور وہ آپ سے ملنے کے لیے بے چین ہیں‘۔

نادیہ جمیل نے درخاست کی کہ ’اگر آپ ایک دن نکال کر ان بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلیں گے تو میں آپ کی بے حد شکر گزار رہوں گی، یہ بچے آپ سے بہت محبت کرتے ہیں‘۔

Nadia Jamil

@NJLahori

Dear @iamhamzaabbasi I tried calling you a few times but got no response. I was calling from one of the orphanages I am involved w.The children are huge fans of yours & are dying 2 meet you.If you could take a day off 2 play cricket w them I wld be so grateful.They all love you🙏

Hamza Ali Abbasi

@iamhamzaabbasi

Aslamalaikum @NJLahori …my sincere apologies for not being able to see ur msg, my phone is tragically almost always spammed lol…..i would love to do this… Please inbox me ur number.

60 people are talking about this

اداکارہ نادیہ جمیل کے اس ٹوئٹ پر حمزہ علی عباسی نے نادیہ جمیل سے معذرت کی اور کہا کہ ’اسلام و علیکم نادیہ! میں بے حد معذرت خواہ ہوں کہ میں آپ کا جواب نہیں دے سکا، مجھے ان بچوں کے ساتھ کھیلنا بہت اچھا لگے گا آپ اپنا نمبر مجھے بھیج دیں‘۔

واضح رہے کہ اداکارہ نادیہ جمیل ڈراموں میں کام کرنے کے علاوہ سماجی خدمات کے حوالے سے بھی کافی سرگرم دکھائی دیتی ہیں

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button