تعلیمعوام کی آواز

بنوں: مغوی اسکول ٹیچر کی عدم بازیابی پر اقوام بنوں کا احتجاج

احسان خٹک

اقوام بنوں کی طرف سے مغوی اسکول ٹیچر فرمان علی شاہ کی بازیابی کیلئے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے پر مختلف علاقوں سے احتجاجی جلوس نکالے گئے۔ تحصیل میریان سے ڈاکٹر پیر صاحب زمان اور علاقہ امندی سے ملک فرزند علی خان کی قیادت میں مظاہرین مختلف بازاروں سے ہوتے ہوئے بیرون پریٹی گیٹ پہنچے، جہاں جلسہ منعقد کیا گیا۔

مقررین پروفیسر محمد ابراہیم خان، ڈاکٹر پیر صاحب زمان، ملک عدنان خان، چیئرمین تحصیل ککی جنید رشید، ملک مویز خان، ملک رضا خان، عبدالرؤف قریشی، ادریس خان شاہ وزیر، طاہر میر و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 23 اپریل کو نورڑ سے سکول ٹیچر کو نامعلوم افراد نے اغواء کیا جس کے بعد سے قبائل مسلسل احتجاج کر رہے ہیں، مگر ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

پریس کلب میں گرینڈ جرگہ زیر صدارت پروفیسر محمد ابراہیم خان منعقد ہوا، جس میں سابق سینیٹر باز محمد خان نے میڈیا کو بتایا کہ بنوں کے عوام جس اذیت سے گزر رہے ہیں وہ افسوسناک ہے، ادارے سرحدوں کی بجائے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نورڑ قوم نے تنہا دھرنا دیا تاکہ بنوں کے عوام کو تکلیف نہ ہو، مگر حکومت نے کوئی سنجیدہ قدم نہیں اٹھایا۔ جرگے نے سات دن کی مہلت دیتے ہوئے واضح کیا کہ 19 مئی کو بنوں ڈیرہ روڈ، بنوں کوہاٹ روڈ اور بنوں میران شاہ روڈ بند کیے جائیں گے۔

قبائلی عمائدین نے کمشنر بنوں کی طرف سے بلائے گئے اجلاس کا بھی بائیکاٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ مذاکرات میں شرکت نہیں کریں گے اور احتجاجی تحریک کو مزید وسعت دی جائے گی۔

Show More

Ehsan ullah khattak

احسان اللہ خٹک کا تعلق بنوں ڈیرہ اسماعیل خان سے ہیں اور پچھلے 21 سالوں سے صحافت سے وابستہ ہیں۔ وہ مختلف قومی اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ منسلک ہیں۔

متعلقہ پوسٹس

Back to top button