خیبر، فاٹا یونیورسٹی کے ساتھ الحاق کے خلاف لنڈی کوتل پوسٹ گریجویٹ کالج طلباء کا احتجاج
خیبر میں لنڈی کوتل پوسٹ گریجویٹ کالج کے طلباء نے فاٹا یونیورسٹی کے ساتھ الحاق اور ایفیلیئیشن کے خلاف لنڈی کوتل بازار باچاخان چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا.
احتجاجی مظاہرے سے لنڈی کوتل پوسٹ گریجویٹ کالج کے طلباء راج ولی شینواری اور دیگر طلباء اور پاکستان پیپلز پارٹی رہنما شاہ رحمان شینواری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لنڈی کوتل پوسٹ گریجویٹ کالج کے طلباء پہلے سے مسائل اور مشکلات سے دوچار ہیں اور اب صوبائی حکومت کی طرف سے یہاں کے طلباء کا فاٹا یونیورسٹی کے ساتھ ایفیلیئیشن کا فیصلہ کیا جوکہ طلباء نے مزکروہ اقدام کو مسترد کیا۔
انکا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے لنڈی کوتل پوسٹ گریجویٹ کالج کے 500 طلباء کا مستقبل تاریکی میں ڈوبنے کا خدشہ ہیں۔ اس حوالے سے طلباء نے کہا کہ پہلے سے لنڈی کوتل ڈگری کالج پشاور یونیورسٹی کے ساتھ ایفیلیٹ ہے اور فاٹا یونیورسٹی کے ساتھ ایفیلیئیشن سمجھ سے بالاتر اور طلباء کو ہرگز منظور نہیں ہے۔
لنڈی کوتل پوسٹ گریجویٹ کالج کے طلباء نے ایم این اے، ایم پی اے اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ پوسٹ گریجویٹ کالج لنڈی کوتل کا فاٹا یونیورسٹی کے ساتھ ایفیلیئیشن کا فیصلہ واپس لیا جائے، ہمیں پشاور یونیورسٹی کے ساتھ الحاق منظور ہے، بصورت دیگر تمام طلباء نہ ختم ہونے والا احتجاجی دھرنا دینگے جوکہ مطالبات تسلیم ہونے تک جاری رہے گی.