تعلیم

شمالی وزیرستان میں دوسرے روز بھی تمام گورنمنٹ اور نجی سکولز احتجاج کے طور پر بند

عابد اقبال

شمالی وزیرستان میں آج دوسرے روز بھی تمام گورنمنٹ اور نجی سکولز احتجاج کے طور پر بند ہیں۔ شمالی وزیرستان میں حالیہ میٹرک امتحانات میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اہلکاروں کی جانب سے امتحان ڈیوٹی پر تعینات اساثذہ کیساتھ بد تمیزی کرنے پر اساتذہ کرام نے اج دوسرے روز بھی تمام گورنمنٹ اور نجی سکولز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اساتذہ کا نعرہ ہے کہ استاد کو عزت دو۔ جب تک ڈسٹرکٹ ایڈمنیسٹریشن معافی مانگ کر انکو مطمئن نہ کریں کہ مستقبل میں اس طرح نہیں ہوگا تب تک انکا احتجاج جاری رہے گا۔

زاہد داوڑ جس کا تعلق میرانشاہ گاٶں سے ہے۔ زاہد داوڑ پیشے کے لحاظ سے ایک ٹیچر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کا یہ احتجاج  بالکل جاٸز ہے۔ تحصیل دار میر علی غنی رحمان نے میر علی میں ڈیوٹی پر تعینات اساتذہ کو برا بھلا کہا اور کچھ اساتذہ کو جیل میں بھی ڈالا تھا۔ اس سے پہلے الیکشن کے دوران اساتذہ کی بہت زیادہ تزلیل ہوئی تھی۔

انور کمال جس کا تعلق گاٶں درپ خیل سے ہے اور پیشے کے لحاظ سے ایک دکاندار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بچوں کا قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کو جلد ان اساتذہ سے مذاکرات کرنے چاہیئے اور یہ معاملہ خوش اسلوبی سے حل کرنا چاہیئے۔

دوسری طرف ضلعی انتظامیہ بالکل خاموش ہے اور ابھی تک کوٸی مزاکرات نہیں ہوئے۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ جب تک ضلعی انتظامیہ اساتذہ سے معافی نہیں مانگتی شمالی وزیرستان کے تمام گورنمنٹ اور نجی سکولز ایک ہفتے تک بند ہونگے۔ اگر کسی سکول نے خلاف ورزی کی تو اس کو جرمانہ کیا جائے گا۔ دوسری طرف تحصیلدار میر علی غنی رحمان نے سوشل میڈیا پہ ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں وہ کہ رہے ہیں کہ ہم نے رنگے ہاتھوں ان اساتذہ کو پکڑا تھا جو طلباء کو نقل پہنچا رہے تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button