تعلیم
شمالی وزیرستان میں لڑکیوں کے سکول کو بم سے اڑا دیا گیا
شمالی وزیرستان میں لڑکیوں کے سکول کو بم سے اڑا دیا گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق تحصیل شیواہ میں لڑکیوں کے پرائیویٹ سکول کو بم سے اڑا دیا گیا۔
سکول کے چوکیدار کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب نامعلوم افراد نے سکول کو بم سے اڑا دیا۔ چوکیدار کے مطابق واقعے میں سکول کے دو کمرے مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔
چوکیدار نے بتایا کہ انکو شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد چھوڑا گیا۔ یاد رہے مذکورہ سکول علاقے میں لڑکیوں کا واحد پرائیویٹ سکول تھا۔
گزشتہ سال بھی شمالی وزیرستان تحصیل میرعلی میں نامعلوم افراد نے لڑکیوں کے دو سکولوں کو بارودی مواد سے اڑا دیا تھا۔