تعلیم

ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے باعث خیبر پختونخوا میں کالجز اور یونیورسٹیاں بند

 

محکمہ اعلی تعلیم خیبر پختونخوا نے جمعیت علمائے اسلام ف کی جانب سے صوبے میں ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے باعث کالجز اور یونیورسٹیز کو بند کردیا۔

ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کے اعلامیے کے مطابق پشاور میں گرلز فرنٹیئر کالج اور سٹی کالج سمیت مردان اور صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی جامعات اور کئی کالجز بند کردیئے گئے ہیں۔ گرلز فرنٹیئر کالج اور سٹی کالج سمیت کئی کالجز میں طلباء کے امتحانات بھی ملتوی کر دئیے گئے ہیں۔

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کے مطابق کالجز بند کرنے کا فیصلہ طلباء کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا۔ یاد رہے کہ آج خیبر پختونخوا سمیت ملک کے دیگر شہروں میں ختم نبوت کے معاملے پر احتجاجی مظاہروں کی کال دی گئی ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان گورنمنٹ ڈگری کالج زنانہ میں طالبات کو وقت سے پہلے چھٹی دیدی گئی۔ کالج انتظامیہ کے مطابق سیکورٹی خدشات کے باعث جلدی چھٹی کے پشاور سے آرڈرز تھے۔

کالج میں اچانک وقت سے قبل چھٹی دینے پر طالبات اور والدین میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اچانک چھٹی سے طالبات میں خوف و ہراس کی وجہ سے کالج میں بھگدڑ مچ گئی۔ تمام طالبات کو بخیر عافیت کالج سے نکال دیا۔ کالج کی بلڈنگ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے حصار میں لے لی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button