تعلیم

شمالی وزیرستان میں آج سے تعلیمی ادارے بند مگر کیوں؟

 

عابد اقبال

شمالی وزیرستان میں آل ٹیچرز ایسوسی ایشن نے احتجاج کے طور پر تمام تعلیمی اداروں کو آج سے بند کردیا۔ آل ٹیچرز ایسوسی ایشن نے اس سلسلے میں آج میرانشاہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ حالیہ الیکشن میں انکے ساتھ تضحیک امیز سلوک کیا گیا اور انکو ٹارچر کیا گیا۔ آل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر عزیز داوڑ نے کہا کہ حالیہ الیکشن میں اساتذہ کے ساتھ ناروا سلوک اور ٹارچرز کیا گیا ۔ہماری عزت مجروح کی گئی جس کی وجہ سے ہمارے کچھ ساتھی ٹیچرز کو ذہنی اذیت پہنچی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت کے سامنے کچھ مطالبات رکھے ہیں ابھی تک حکومت اس میں سنجیدہ نہیں۔ عزیز داوڑ نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات پر سنجیدگی سے غور نہیں کیا گیا تو ہم مسقبل میں پولیو، الیکشن ڈیوٹی اور مردم شماری جیسی قومی ایشوز کی ڈیوٹی کا باٸیکاٹ کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ آج شمالی وزیرستان کے تمام تعلیمی ادارے ہم نے احتجاج کے طور پے بند کئے ہیں اور جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

مطالبات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اساتذہ کے ساتھ جو سلوک کیا گیا ہے اس کی معافی مانگی جائے اور انکو اس بات کی یقین دہانی کروائی جائے کہ مستقبل میں انکے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوگی اور انکے ساتھ صحیح سلوک کیا جائے گا۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ بعض پولنگ سٹیشنز پر ان سے فارم 45 کا نتیجہ تبدیل کروایا گیا جبکہ انکو زدوکوب بھی کیا گیا۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button