تعلیم

شمالی وزیرستان میں تعلیم کے فروغ کے لیے موبائل سکول کا قیام

شمالی وزیرستان کے علاقہ میرانشاہ میں پاک فوج کے تعاون سے تعلیم کے فروغ کے لیے اپنے طرز کا منفرد اور جدید موبائل سکول کا قیام عمل میں لایا گیا۔

موبائل سکول کا مقصد ان تمام علاقوں میں تعلیم فراہم کرنا ہے جہاں سکولوں کی عدم موجودگی ہے۔ موبائل سکول تمام جدید سہولیات سے مزین ہے۔ موبائل سکول میں بچوں اور بچیوں کے لیے سایہ دار شیڈ، بیٹھنے کی پرسکون جگہ اور پروجیکٹر سکرین کا انتظام کیا گیا ہے۔

موبائل سکول سڑکوں پر چلتی پھرتی لائبریری اور انفوانٹرٹینمنٹ کی دنیا کا ایک بہترین اور انوکھا شاہکار ہے جس میں دلکش کتب، سمارٹ بورڈ اور ٹی وی کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے بچوں اور بچیوں کی تفریح کے لیے پلے زون اور لائبریری کا اہتمام کیا گیا ہے۔

موبائل سکول بچوں کے لیے کہانیوں کی کتابوں، کھلونوں، مختلف گیمز اور ویڈیو گمیز سسٹم سمیت فلمز سسٹم سے بھی لیس ہے بچے موبائل سکول میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اور مختلف گیمز اور فلمز کو انجوائے کررہے ہیں۔

علاقے کے مشران نے پاک فوج کی جانب سے اس احسن اقدام کو تعمیر وترقی میں ایک اور سنگ میل قرار دیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button