تعلیم

لوئر دیر: انٹرمیڈیٹ کے سالانہ نتائج کا اعلان، طیبہ اکرام کی پہلی پوزیشن

ملاکنڈ تعلیمی بورڈ لوئر دیر نے انٹر میڈیٹ کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا۔

کنٹرولر امتحانات محمد نسیم خان نے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ پارٹ ون میں مجموعی طورپر 35728 امیدواروں میں 28260 امیدوار کامیاب ہوئے، نتیجہ 79فیصد رہا۔

اسی طرح پارٹ ٹو میں مجموعی طور پر 33588 امیدواروں میں 30857 امیدوار کامیاب ہوئے، نتیجہ 92 فیصد رہا، پری میڈیکل گروپ میں اسلامیہ ماڈل کالج تیمرگرہ کے طیبہ قاضی اکرام نے 1035 نمبرز لیکر بورڈ میں پہلی، ایڈورڈ ماڈل کالج کے عائقہ جاوید نے 1012 نمبرز لیکر دوسری جبکہ اسلامیہ ماڈل کالج تیمرگرہ کے فائضہ شمس نے 1009 نمبرز حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ پری انجینئرنگ گروپ میں سیلمان احمد نے 947 نمبرز لیکر پہلی، محمد رفیع نے 945نمبر لیکر دوسری جبکہ سنبل جبین نے 938 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

سائنس گروپ میں ملائکہ خان نے 976 نمبرز لیکر پہلی سمیہ عالم نے 969 نمبرز لیکر دوسری جبکہ سعیدہ ماریہ نے 957 نمبرز لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

نتائج کے مطابق آرٹس گروپ میں ریان محمد نے 959 نمبرز پہلی سائمہ ناز نے 944 نمبرز لیکر دوسری جبکہ جلوہ احمد نے 936 نمبرز لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ہوم اکنامکس گروپ میں چار امیدوار امتحان میں شریک ہوئے اور چاروں امیدوار کامیاب قرار پائے۔

پری میڈیکل گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ طیبہ قاضی اکرام کا کہنا تھا کہ آج انھیں اپنی محنت کا صلہ مل گیا جس پر وہ اللہ تعالیٰ کے شکرگزار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس شاندار کامیابی کے پیچھے ان کی والدین اور اسلامیہ ماڈل کالج کے اساتذہ ہیں جنھوں نے انھیں آج کامیابی سے سروخرو کیا۔

انھوں نے کہا کہ چونکہ ان کے ماں باپ دونوں ڈاکٹرز ہیں اس لئے وہ بھی مستقبل میں ڈاکٹر بن کر دکھی انسانیت کی خدمت کرنا چاہتی ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button