میٹرک نتائج: آٹھ تعلیمی بورڈز میں سرکاری اسکول کا کوئی طالبعلم ٹاپ پوزیشن حاصل نہ کرسکا
انور خان
خیبر پختونخوا میں سرکاری اسکولوں نے میٹرک کے امتحانات میں ناقص کارکردگی دکھائی ہے۔ آٹھ تعلیمی بورڈز میں سرکاری اسکول کا کوئی طالبعلم ٹاپ پوزیشن حاصل نہ کرسکا۔
ایبٹ آباد بورڈ کو پرائیویٹ اسکول کی طالبہ امامہ نور نے ٹاپ کیا۔ ایبٹ آباد بورڈ میں دوسری اور تیسری پوزیشن بھی نجی اداروں کے طلباء نے حاصل کی۔
بنوں بورڈ کو نجی اسکول کے طالبعلم جاید خان 1056 پر ٹاپ کیا۔ ڈی آئی خان بورڈ کو نجی تعلیمی اداروں کے طالبات سائرہ بی بی اور دعا زینب نے ٹاپ کیا۔ کوہاٹ بورڈ کو کیڈیٹ کالج کوہاٹ کے طالبعلم سید عدنان رضا نے ٹاپ کیا۔
ملاکنڈ بورڈ کو نجی تعلیمی ادارے کے طالبعلم محمد فاروق نے ٹاپ کیا۔ مردان بورڈ کو گرلز کیڈٹ کالج، اور نجی کالج کے طالبات سارہ خان اور ماہین چاند نے ٹاپ کیا۔ دونوں طالبات نے 1075 نمبرز حاصل کئے ہیں۔
تعلیمی بورڈ پشاور کو بھی نجی تعلیمی ادارے کے طالبہ عدن شاہد نے 1086 نمبرز حاصل کرکے ٹاپ کیا۔ تعلیمی بورڈ سوات کو بھی نجی اسکول کے طالبعلم جواد اسلم نے ٹاپ کیا۔