تعلیم

لنڈی کوتل میں خاتون ایس ڈی ای او قتل

محراب آفریدی

ضلع خیبر لنڈی کوتل میں رہائش پذیر خاتون ایس ڈی ای او کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لنڈی کوتل کی ایس ڈی ای او کو گزشتہ رات میری خیل میں چاقو کے وار سے قتل کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون استانی رضوانہ کا تعلق ضلع بنوں سے ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق میری خیل گرلز پرائمری سکول میں قتل ہونے والی رضوانہ نامی استانی اپنے خاوند و بچوں کے ساتھ یہاں رہائش پذیر تھی۔
پولیس کے مطابق قتل ہونے والی استانی رضوانہ کی لاش ریسکیو 1122 ایمبولینس میں لنڈی کوتل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جہاں ہر ان کی پوسٹ مارٹم کی جائے گی جس کے بعد انکو ورثاء کے حوالے کیا جائے گا۔

دوسری جانب پولیس نے اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قتل کے بعد خاتون کا شوہر اور چار بچے پر اسرار طور پر غائب ہیں۔

ضلع خیبر پولیس کے ایس پی انوسٹیگیشن ضیا ء حسن نے لنڈی کوتل میری خیل سکول میں چاقو کے وار سے قتل ہونے والی فی میل اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر رضوانہ شاہین قتل واقعے کی تحقیقات کے لئے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔

بعد ازاں لنڈی کوتل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر میری خیل سکول میں چاقو کے وار سے قتل ہونے والی فی میل اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر رضوانہ شاہین کی واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں جلد اصل ملزم تک رسائی ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے واقعہ مطابق گھریلو ناچاقی کا سبب ہوسکتا ہے تاہم واقعہ کی تحقیقات جدید سائنسی خطوط پر کی جائے گی جس کے لئے پولیس انوسٹیگیشن کی سپیشل ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button