تعلیم

خیبر پختونخوا کے سکولوں میں امسال طلبہ کی تعداد کیوں کم ہیں؟

شازیہ نثار

خیبر پختونخوا میں گزشتہ سال کے مقابلے میں امسال سکولوں میں طلبہ کی تعداد میں ڈیڑھ لاکھ تک کمی آئی ہے۔

انرولمنٹ کمپین پراگریس رپورٹ 2023 کے مطابق سال 2022 کے داخلہ مہم میں 8 لاکھ 43 ہزار 853 طلبہ و طالبات کو سکولوں میں داخل کرایا گیا تھا جبکہ رواں سال 16 لاکھ سے زائد بچوں کو سکول میں لانے کا ہدف مقرر ہے تاہم سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک 6 لاکھ 98 ہزار 118 طلبہ نے سکولوں میں داخلہ لیا ہے۔

محکمہ تعلیم کو رواں سال کے ہدف میں مشکلات کی وجہ سے داخلہ مہم میں 10 جولائی تک توسیع کرنی پڑی تاہم پچھلے سال کی نسبت رواں سال داخلہ مہم میں 70 ہزار 239 طلبہ اور 75 ہزار 496 طالبات گزشتہ سال کی نسبت کم داخل ہوئیں۔

اب تک کے داخلہ مہم میں پشاور میں 3 ہزار 657، مردان میں 1 ہزار 984، صوابی میں 13 ہزار 302، مانسہرہ میں 14 ہزار 134، ہری پور میں 5 ہزار 954 اور شانگلہ میں 2 ہزار 741 کم طلبہ کو داخل کرایا گیا۔

سرکاری سکول سے اپنے دو بچوں کو پرائیوٹ سکول میں داخل کراونے والے ارمان اللّه کا کہنا تھا کہ تعلیم کی بہتری کا سن کر بچوں کو سرکاری سکول میں داخل کیا تھا مگر 2 سال گزرنے کے بعد بھی بچوں کی پڑھائی خراب ہوتی گئی اب مجبورا پرائیوٹ سکول داخل میں کرنا پڑا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پرائیوٹ سکول میں بچوں کو پڑھانا اس مہنگائی میں بہت مشکل ہے مگر بچوں کی بہتر تعلیم کے لیے ایسا کرنا پڑا۔

دوسری جناب سیکرٹری ابتدائی و ثانوی تعلیم معتصم باللہ شاہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی داخلہ مہم کے لیے اہداف مقرر ہے جو ہر صورت حاصل کی جائے گی۔ محکمہ 16 لاکھ بچوں کو سکولوں میں داخل کرانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، سیکنڈ شفٹ، اے ایل پی کمیونٹی سکولز سب میں داخلہ مہم چلایا جارہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبہ کو تعلیم کی زیور سے آراستہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سیکرٹری ابتدائی و ثانوی تعلیم معتصم باللہ شاہ نے ایک کانفرنس میں انتظامی افسران اور اساتذہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پریس ریلیز جاری کی ہے کہ محکمہ تعلیم کا پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مخصوص سکول پرائیویٹ پارٹنرز کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Show More

Salman

سلمان یوسفزئی ایک ملٹی میڈیا جرنلسٹ ہے اور گزشتہ سات سالوں سے پشاور میں قومی اور بین الاقوامی میڈیا اداروں کے ساتھ مختلف موضوعات پر کام کررہے ہیں۔

متعلقہ پوسٹس

Back to top button