تعلیم

سوات سکول میں فائرنگ سے ایک طالبعلم جاں بحق

سوات کے علاقے سنگوٹہ میں ایکسئلشر سکول میں فائرنگ سے ایک طالبعلم جان بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی پر معمور علم خان نامی سکیورٹی اہلکار سے غلطی سے فائرنگ ہوئی ہے جس کی وجہ سے ایک طالبعلم جاں بحق ہوگیا۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

فائرنگ کے بعد سکول میں پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔

زخمیوں کو سیدو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button