تعلیم

خیبرپختونخوا میں تعلیمی ادارے پانچ روز کے لیے بند، بورڈز امتحانات ملتوی

خیبرپختونخوا میں تعلیمی بورڈز کے امتحانات ملتوی کردیے گئے جبکہ 5 روز کے لیے سرکاری و نجی کالجز  بند رکھنے کا اعلان کر دیا گیا۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن کے اعلامیہ کے مطابق خیبرپختونخوا میں سرکاری و نجی کالجز 10 مئی سے 14 مئی تک بند رہیں گے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ کالجزکی بندش کا فیصلہ موجودہ امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا۔

دوسری جانب مشیر تعلیم خیبر پختونخوا رحمت سلام خٹک کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر آج سے صوبہ بھر میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے جبکہ تعلیمی بورڈز کے زیراہتمام ہونے والے تمام امتحانات بھی ملتوی کردیے گئے ہیں۔

مشیر تعلیم کے پی کے مطابق تعلیمی ادارے ہفتہ تک بند رہیں گے، تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

خیال رہے آج ملک بھر میں تمام پرائیویٹ ادارے بھی بند ہیں، صدرآل پاکستان پرائیویٹ سکولزفیڈریشن کاشف مرزا نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ آج بروز بدھ ملک بھرپرائیویٹ سکول بندرہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ سکولز میں ریگولر کلاسز کے شیڈول کا اعلان آج مشاورت کے بعد ہوگا۔

گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے کئی شہروں میں احتجاج شروع کردیا ہے جس کی وجہ سے حالات کشیدہ ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button