جرائمعوام کی آواز

بنوں: تختی خیل میں سیکیورٹی پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، سات اہلکار زخمی

احسان اللہ خٹک

بنوں کے علاقے تختی خیل میں واقع سیکیورٹی پوسٹ پر دہشت گردوں نے اچانک حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں دونوں اطراف سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے سات سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر ملٹری کمبائنڈ ہسپتال بنوں منتقل کر دیا گیا۔

زخمی اہلکاروں میں سپاہی حسیب، لانس نائیک محیب، سپاہی نواب، لانس نائیک عبداللہ، سپاہی قدیر، سپاہی رزاق اور سپاہی فاروق شامل ہیں۔

ترنگ قبرستان کے قریب فائرنگ، میاں بیوی جاں بحق، بیٹا زخمی

دوسری جانب گزشتہ روز بنوں کے تھانہ سٹی کی حدود میں واقع ترنگ قبرستان کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق جبکہ ان کا بیٹا زخمی ہو گیا۔ جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی بیٹے کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعے کی وجہ دشمنی بتائی جا رہی ہے۔ کچھ روز قبل اسی علاقے میں پولیس اہلکار ابرار کو بھی قتل کیا گیا تھا، جسے اس واقعے سے جوڑا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ دشمنی کا شاخسانہ لگتی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ضلع بنوں فورسز پر حملوں اور دہشت گردی کے واقعات روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے اور کئی دنوں سے مسلسل دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف کواڈ کاپٹر ڈرون کو حملے میں استعمال کر رہے ہیں۔

Show More

Ehsan ullah khattak

احسان اللہ خٹک کا تعلق بنوں ڈیرہ اسماعیل خان سے ہیں اور پچھلے 21 سالوں سے صحافت سے وابستہ ہیں۔ وہ مختلف قومی اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ منسلک ہیں۔

متعلقہ پوسٹس

Back to top button