جرائمخیبر پختونخواعوام کی آواز

کے پی: بوگس انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کیس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی گرفتار

اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے جعلی بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا سے متعلق اہم کیس میں کارروائی کرتے ہوئے محکمہ ٹرانسپورٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی مجاہد خان کو گرفتار کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ گرفتاری چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی منظوری کے بعد عمل میں لائی گئی۔

اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم جعلی لائسنس کیس کا مرکزی کردار ہے، جو ایک عرصے سے بوگس انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں ملوث تھا۔

اس سے قبل ایف آئی آر میں نامزد کمپیوٹر آپریٹر مراد کو بھی گرفتار کیا جا چکا ہے، جس کی نشاندہی پر تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کیا گیا۔

اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کے مطابق اس کیس کی تفتیش میں مزید گرفتاریاں اور اہم انکشافات متوقع ہیں۔ انکوائری کے دوران ابتک محکمہ ٹرانسپورٹ کے دو افسران، مجاہد خان اور مراد کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button