جرائمعوام کی آواز

جنوبی وزیرستان: فورسز و مسلح افراد میں جھڑپ، 3 اہلکاروں سمیت 6 جاں بحق

جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل کے علاقے رغزائی ایمارخیل میں سیکیورٹی فورسز اور نامعلوم مسلح افراد کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں تین سیکیورٹی اہلکار اور تین شہری جاں بحق ہوگئے، جن میں دو خواتین شامل ہیں، جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے دوران ایک مسافر گاڑی پر راکٹ لانچر کا گولہ آ گرا، جس کے باعث شہری جانی نقصان ہوا۔ واقعے کے فوراً بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، اور مقامی آبادی نے گھروں میں پناہ لے لی۔

زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق علاقے کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button