جرائمعوام کی آواز

بنوں: عوام اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ، ایک پولیس اہلکار جاں بحق، تین افراد زخمی

احسان اللہ خٹک

بنوں کے علاقے لنڈیڈاک میں عوام نے دہشتگردوں کے خلاف ہتھیار اٹھا لیے۔ تھانہ ہوید کی حدود میں رات گئے دہشتگردوں کی آمد پر مقامی افراد اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

واقعے میں سب ڈویژن پولیس کا اہلکار مرتضیٰ جاں بحق ہو گئے، جو ٹی ڈی پی کیمپ بکاخیل پر تعینات تھے۔ جبکہ پولیس اہلکار میرزمان، سکول استاد نقیب اللہ، اور عام شہری خفیظ اللہ سمیت گاؤں کے تین افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق علاقہ مکینوں نے پہلے ہی جرگوں اور میٹنگز کے ذریعے دہشتگردوں اور جرائم پیشہ عناصر کو علاقے میں داخل نہ ہونے کی تنبیہ کی تھی۔ مقامی افراد کی مزاحمت کے بعد دہشتگرد فرار ہوگئے۔

Show More

Ehsan ullah khattak

احسان اللہ خٹک کا تعلق بنوں ڈیرہ اسماعیل خان سے ہیں اور پچھلے 21 سالوں سے صحافت سے وابستہ ہیں۔ وہ مختلف قومی اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ منسلک ہیں۔

متعلقہ پوسٹس

Back to top button