جرائمعوام کی آواز

بنوں: فائرنگ سے تین افراد جاں بحق، دو مبینہ ملزمان گرفتار

احسان اللہ خٹک

بنوں کے علاقے تھانہ ڈومیل کی حدود جان کلہ میں فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد راقیاز اور عامر جاں بحق ہو گئے۔ واقعہ کے فوری بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو مبینہ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایس ایچ او ڈومیل ارشاد خان کے مطابق مقتولین اور گرفتار ملزمان کا تعلق جرائم پیشہ گروہ سے تھا۔ یہ افراد آئس کے نشے کے عادی اور اس کے کاروبار میں ملوث تھے، جبکہ ان پر موٹرسائیکل سنیچنگ اور دیگر ڈکیتیوں میں بھی ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں۔

دوسری جانب بنوں کے علاقے تھانہ منڈان کی حدود میں سی پیک سرکلر روڈ بھرت چوک کے قریب فائرنگ سے ایک مبینہ بھتہ خور لطیف سکنہ گمبیلا لکی مروت ہلاک ہو گیا، جبکہ اس کا ساتھی ریحان اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق دونوں افراد بھٹہ خشت مالکان سے بھتے کا مطالبہ کرکے واپس جا رہے تھے، جب وہ موٹر سائیکل پر بھتہ لینے کے لیے دوبارہ پہنچے تو فائرنگ کی زد میں آ گئے۔

 

Show More

Ehsan ullah khattak

احسان اللہ خٹک کا تعلق بنوں ڈیرہ اسماعیل خان سے ہیں اور پچھلے 21 سالوں سے صحافت سے وابستہ ہیں۔ وہ مختلف قومی اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ منسلک ہیں۔

متعلقہ پوسٹس

Back to top button