جرائمخیبر پختونخواعوام کی آواز

بنوں: سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان مقابلہ، 3 اہلکار جانبحق جبکہ 2 زخمی

احسان خٹک 

بنوں کے علاقے سپینہ تنگی تھانہ ڈومیل حدود میں سی ٹی ڈی پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں تین اہلکار، اسسٹنٹ سب انسپکٹر بنیامین خان، کانسٹیبل انعام خان اور کانسٹیبل مصور جانبحق ہوگئے، جبکہ دو اہلکار، وافد خان اور عمران، زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران دو دہشتگرد ہلاک اور زخمی بھی ہوئے، جنہیں ان کے ساتھی فرار کروانے میں کامیاب ہو گئے۔

مزید برآں موقع سے بھاری مقدار میں اسلحہ، ایمونیشن، آئی ڈیز اور ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوئے، جنہیں پولیس نے قبضے میں لے لیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی بنوں سجاد خان، ڈی پی او سلیم عباس کلاچی اور ایس پی سی ٹی ڈی ہسپتال پہنچے، جہاں زخمی اہلکاروں کی عیادت کی گئی اور طبی عملے کو مکمل علاج کی ہدایات دی گئیں۔

ڈی آئی جی بنوں کا کہنا تھا کہ شہید اہلکاروں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔ پولیس اور سی ٹی ڈی کی بھاری نفری علاقے میں سرچ آپریشن کر رہی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button