جرائمعوام کی آوازقبائلی اضلاع

خیبر: لنڈی کوتل پولیس کی کارروائی، 48 کلوگرام آئس اسمگلنگ کی کوشش ناکام

لنڈیکوتل پولیس نے منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران کاروائی کرتے ہوئے زیڑے چیک پوسٹ پر بڑی مقدار میں آئس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ پولیس کے مطابق، مشتبہ موٹرکار کے خفیہ خانوں سے 48 کلوگرام آئس برآمد کی گئی ہے، جس کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رائے مظہر اقبال کی قیادت میں ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن کامیابی سے جاری ہے۔ ایس ایچ او لنڈی کوتل عدنان آفریدی کو خفیہ اطلاع پر زیڑے پوسٹ انچارج بہار گل اور دیگر پولیس اہلکاروں نے خصوصی ناکہ بندی کے دوران مشتبہ موٹرکار کو روکا۔ گاڑی کی تلاشی کے دوران 48 کلوگرام آئس کی بڑی کھیپ برآمد کی گئی۔

پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ دونوں کو مزید تفتیش کے لیے حوالات منتقل کیا گیا، جہاں ان سے دیگر نیٹ ورکس اور سہولت کاروں کے بارے میں پوچھ گچھ جاری ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رائے مظہر اقبال نے اس کامیاب کارروائی کو خیبر کی تاریخ کی سب سے بڑی انسدادِ منشیات کارروائی قرار دیتے ہوئے ایس ایچ او لنڈی کوتل اور ان کی ٹیم کی پیشہ ورانہ مہارت اور محنت کو سراہا۔ انہوں نے ٹیم کے لیے توصیفی اسناد اور نقد انعامات دینے کے احکامات بھی جاری کئے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button