جرائمعوام کی آواز
چارسدہ: اراضی تنازع پر فائرنگ، راہگیر بچے سمیت پانچ افراد زخمی

چارسدہ کے علاقے سرڈھیری میں اراضی کے تنازع پر دو فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک راہگیر بچے سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ وردگہ میں پیش آیا، جہاں زمین واگزار کرانے کے دوران جھگڑا شدت اختیار کر گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹانک: ریسکیو 1122 کی زیر تعمیر عمارت پر بم حملہ، 8 مزدور زخمی
انتدائی معلومات کے مطابق زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ تین شدید زخمیوں کو پشاور ریفر کر دیا گیا ہے۔