جرائمعوام کی آواز

لوئر دیر: سیکیورٹی فورسز آپریشن میں انتہائی مطلوب دہشتگرد ساتھی سمیت ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے لوئر دیر کے علاقے تیمرگرہ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا، جن میں ایک انتہائی مطلوب دہشتگرد کمانڈر حفیظ اللہ عرف کوچوان بھی شامل ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ کارروائی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی۔ ہلاک دہشتگرد حفیظ اللہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو طویل عرصے سے مطلوب تھا اور وہ سیکیورٹی فورسز و معصوم شہریوں پر متعدد حملوں میں ملوث رہا۔

واضح رہے کہ حکومت نے انتہائی مطلوب دہشتگرد کمانڈر حفیظ اللہ کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کر رکھی تھی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button