تعلیمجرائمعوام کی آواز
سکول میں ٹک ٹاک کے استعمال سے کیوں روکا، چوکیدار کا ہیڈ ماسٹر پر حملہ

نوشہرہ اکوڑہ خٹک کے علاقے جی پی ایس سید اکبر کورونہ سرکاری سکول میں ٹک ٹاک کے استعمال سے منع کرنے پر چوکیدار نیاز اکبر نے ہیڈ ماسٹر اعجاز الرحمن پر پستول تان لی، اور حملے کی کوشش کی۔
پولیس کے مطابق، چوکیدار نیاز اکبر نے سکول کے اندر ہیڈ ماسٹر پر پستول تان کر انہیں دھمکی دی۔ اس واقعے کے باعث طلبہ شدید خوف کا شکار ہو گئے۔ تاہم، موقع پر موجود افراد نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے چوکیدار کو قابو کر لیا اور پولیس کے حوالے کر دیا۔
ضلعی تعلیمی افسر شاہ جہان خان نے کہا کہ اس واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جو سات دنوں میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے کو سنجیدگی کے ساتھ لیا جا رہا ہے اور جلد ہی مناسب کارروائی کی جائے گی۔