جرائمعوام کی آواز
پشاور: امام مسجد کی بچوں سے زیادتی، ملزم گرفتار

پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں ضلع کرم سے تعلق رکھنے والے امام مسجد نے دو بچوں کے ساتھ زیادتی کے بعد انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق، ملزم کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے اسے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا۔
یہ واقعہ تھانہ ٹیلہ بند کی حدود میں پیش آیا، جہاں ایک رہائشی نے رپورٹ درج کرائی کہ انکے 9 سالہ بیٹی اور 11 سالہ بھتیجے کو مسجد کے قریب حجرے میں بدفعلی کا نشانہ بنایا۔
انکا کہنا ہے کہ بچے انکے پاس ناظرہ قرآن پڑھتے تھے۔ ملزم نے بچوں کو ڈرایا دھمکایا کہ وہ کسی کو نہ کہے۔ جبکہ متاثرہ بچوں کو طبی اور نفسیاتی مدد فراہم کی جا رہی ہے۔