جرائمعوام کی آواز

باجوڑ: مینہ ماموند میں 5 سالہ بچی ذیادتی کے بعد قتل، ملزم گرفتار

زاہد جان

تحصیل ماموند کے علاقے مینہ ماموند میں پانچ سالہ بچی کے بہیمانہ قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) وقاص رفیق نے ٹی این این سے بات کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کی اور بتایا کہ اسے مزید تفتیش کے لیے خار ہیڈکوارٹر تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 19 فروری کی شام باجوڑ کے علاقے مینہ ماموند میں 5 سالہ بچی کو  ذیادتی کرنے کے بعد تشدد کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

جس پر ڈی پی او وقاص رفیق نے ایس پی انویسٹی گیشن نوید خان کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔ واقعے کی تحقیقات جدید سائنسی خطوط پر کی جا رہی ہیں، جن کی نگرانی خود ڈی پی او وقاص رفیق کر رہے ہیں۔

ڈی پی او کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی ہے، جو مقتولہ بچی کا قریبی رشتہ دار بتایا جا رہا ہے۔ ملزم کا کہنا ہے کہ اس نے بچی کا قتل پکڑے جانے کے ڈر کی وجہ سے کیا۔

مزید برآں ملزم کے موبائل سے بچی کی نازیبا ویڈیو بھی برآمد ہوئی ہیں۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button