جرائمعوام کی آواز

صوابی: والد نے اپنے چار بچوں کو ذبح کر کے خودکشی کر لی

صوابی میں والد نے اپنے دو بیٹے اور دو بیٹیوں کو ذبح کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق یہ واقعہ یارحسین کے علاقے سڑہ چینہ میں پیش آیا۔

جہاں سیف الاسلام نامی شخص نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اپنے 12 سالہ بیٹے ضیاء اسلام،  10 سالہ بیٹے عبدالرحمان، 8 سالہ بیٹی ثناء، اور دو سالہ بچی کو ذبح کر دیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی دو ایمبولینسیں موقع پر پہنچیں اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے یارحسین ہسپتال منتقل کر دیا۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ سیف الاسلام ٹیلر ماسٹر تھا، ان کی بیوی گھریلوں جھگڑوں پر ناراض ہوکر میکے چلی گئی تھیں۔
پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد جمع کررہے ہیں،بظاہر واقعہ قتل اور خودکشی کا لگتا ہے تاہم تفتیش کے بعد کسی حتمی نتیجے پر پہنچا جاسکے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button