جرائمصحتعوام کی آواز

ڈی ایچ کیو ہسپتال تیمرگرہ: سرجیکل دستانوں کی خریداری میں کروڑوں کی کرپشن کا انکشاف

انور زیب

ڈی ایچ کیو ہسپتال دیر تیمرگرہ میں سرجیکل دستانوں کی خریداری میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔ اس اسکینڈل پر صوبائی اسمبلی میں نوٹس جمع کر دیا گیا ہے۔

رکن صوبائی اسمبلی عبید الرحمان کی جانب سے جمع کرائے گئے توجہ دلاؤ نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ نگران حکومت کے دور میں ہسپتال کے لئے 14 کروڑ روپے مالیت کے 65 ہزار بکس دستانوں کے جاری کئے گئے۔ لیکن اسپتال کو صرف 2500 بکس دستانے فراہم کئے گئے، جبکہ باقی 62 ہزار 500 بکس فراہم نہیں کئے گئے۔

نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مارکیٹ میں ایک بکس دستانے کی قیمت تقریباً 1000 روپے ہے، لیکن اسپتال کو یہ دستانے 2200 روپے میں فراہم کئے گئے۔ اس کے علاوہ، سادہ دستانے اور سرجیکل دستانوں کے نام پر مہنگے داموں دستانے فراہم کئے گئے، جس سے حکومت کو بھاری نقصان پہنچا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button