جرائمخیبر پختونخوا
اٹک: حضرو ہٹیاں روڈ پر فائرنگ، ایک کانسٹیبل جاں بحق، دوسرا زخمی

اٹک کے علاقے حضرو ہٹیاں روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک کانسٹیبل جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق، دو پولیس رائیڈرز ٹیموں نے موٹر سائیکل سوار تین مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تھا، تاہم ان افراد نے رکنے کی بجائے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے۔
پولیس نے بتایا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار حضرو کی جانب فرار ہو گئے۔ زخمی کانسٹیبل کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔